Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ سے سٹی کورٹ کے لیے شٹل سروس شروع کریں گے، شرجیل میمن

اس سروس سے وکلاکو درپیش سفری مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
شائع 21 مئ 2024 03:23pm

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وکلا کے لیے ایک شٹل سروس متعارف کرائے گی جو کراچی میں ہائی کورٹ اور سٹی کورٹس کے درمیان چلے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سے وکلاکو درپیش سفری مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ فیصلہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔ ملاقات میں کراچی کی وکلا برادری کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sindh