Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تنویرالیاس کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر
شائع 21 مئ 2024 02:04pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

سردارتنویرالیاس کےخلاف ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس میں سماعت ہوئی، تنویرالیاس کوسول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سینٹورس مال پر حملے کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف مقدمہ

ایف آئی اے نے تنویرالیاس کے8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے نے کہا کہ تنویرالیاس نےڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا، تنویرالیاس نےڈپلومیٹک پاسپورٹ پرسعودیہ کادورہ کیا، وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکتے تھے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ تنویرالیاس سابق وزیر اعظم ہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں، تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر بس سعودی عرب کا دورہ کیا۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ریکورکیلئے ریمانڈ مانگا گیا ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے پاسپورٹ نکال کر جرم کا اقرار کیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پاکستان

Sardar Tanveer Ilyas

former pm azad kashmir