Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کیس میں ضمانت، پرویز الہٰی 9 مئی کے مزید 20 نئے کیسز میں نامزد

لاہور ہائیکورٹ نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کی ضمانت منظور کی
شائع 21 مئ 2024 12:46pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پولیس رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی 9 مئی کے 20 کیسز میں نامزد ہیں۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کی۔

دوسری طرف پولیس نے پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کردیا۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کی طرف سےلاہورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

آزادی مارچ کیس میں عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر بری ہوگئے

عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو لاہور میں درج تین مقدمات اور فیصل آباد کے چار کیسز میں نامزد کیا گیا۔

اس حوالے سے پورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک ایک کیس میں نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو پرویز الہیٰ کے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انھوں نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

PERVEZ ILAHI