Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گندم درآمد اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین، وزیر اعظم نے 4 افسران کو معطل کردیا

شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 01:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

نگراں دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دے د ی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اضافی گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اہم فیصلوں سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔

سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف بھی باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

گندم کی اضافی درآمد میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نام سامنےآگیا، 300 ارب روپے کا نقصان

گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر

فلور ملز میں غیر معیاری گندم کی موجودگی، پنجاب کے 20 افسران معطل

ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Wheat

PM Shehbaz Sharif

Wheat Scandal