Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی
شائع 21 مئ 2024 11:45am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹس

سعودی عرب کئی حوالوں سے اب دنیا کو حیران کرتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں نئے ٹرینڈز کو فالو کیا جا رہا ہے وہیں اب دلچسپ مناظر بھی سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں سعودی عرب کے کافی شاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں شہریوں کو منفرد ڈیل دی جا رہی ہے۔

سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی کافی شاپ ’ڈیلی کپ‘ کی جانب سے ایک ایسی ہی آفر کسٹمرز کو دی گئی ہے، جس میں کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دی جائے گی۔

ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک انتظار کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی، اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔

شیر کی خالہ امریکا میں ’ڈاکٹر‘ بن گئی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دیے، کہ کافی بننے تک تو کسٹمر انتظار ہی کرتا ہے، پھر یہ آفر؟

درد ختم کرنے والی خطرناک ورزش نے شہری کی جان لے لی

جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے۔

india

traffic accident

Arrested

TWO KILLED