Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر جھگڑا: دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی

بچے کے باپ اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ، ورثا کا احتجاج، ٹریفک نظام درہم برہم
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 04:48pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور عاملے کی لڑائی میں دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بچے کے باپ اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ چلڈرن اسپتال میں اس وقت پیش آیا جب 9 سالہ ابوکبر کی ہلاکت کے معاملے پر ورثا نے ہنگامہ برپا کردیا۔ معاملہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں نے بھی بچے کے ورثا پر تشدد کیا۔

واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بن کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ احتجاج کیا تو نظام ٹریفک شدید متاثر ہوگیا۔ پولیس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے باوجود بچے کے ورثا نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان

doctors

doctors negligence