Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مقابلہ ریس: امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کبوتروں کی شرکت

ذہین کبوتر سینکڑوں کلومیٹر سفر تیزی کے ساتھ طے کرکے اپنے مقام ملاکنڈ پہنچ گئے
شائع 21 مئ 2024 10:23am
Pigeon racing competitions is concluded in Khyber Pakhtunkhwa - Aaj News

خیبر پختونخوا کی سطح پر ہونے والے کبوتر ریس کے مقابلے احتتام پذیر ہوگئے، پنجاب کے فضا میں چھوڑے گئے ریس میں شریک امریکا، یورپ اور میڈلسٹ کے کبوتر ملاکنڈ پہنچ گئے.

خیبر پختونخوا کی سطح پر پہلی بار کبوتر ریس کے شاندار مقابلے ہوئے ریس میں شامل امریکہ، یورپ اور مڈلیسٹ کے نایاب قسم کبوتروں کو لالہ موسی اور گجرانوالہ کے فضا میں چھوڑدیا گیا۔

ذہین کبوتر سینکڑوں کلومیٹر سفر تیزی کے ساتھ طے کرکے اپنے مقام ملاکنڈ پہنچ گئے جبکہ دوڑ میں بیشتر نایاب قسم کبوتر فضاء میں لاپتا بھی ہوئے۔

اس سلسلے میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز علی خان نے حمید افغان کو ریس جیتنے پر اور ریس میں حصہ لینے والے دیگر افراد میں انعامات تقسیم کئے۔

کبوتربازوں کا کہنا ہے کہ کبوتر ریس امن کی نشانی ہے اس قسم سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مذید اقدامات کئے جائیں۔

KPK Government

Pigeon racing

Piegon racing Pakistan