Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجیلو میتھیوز نے انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

آل راؤنڈر تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے
شائع 20 مئ 2024 10:13pm

سری لنکا کے مایہ ناز آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز رواں سال جون میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کے شہر میلبرن شفٹ ہو جائیں گے۔

’بھارت کی نقل‘، راولپنڈی پولیس کا میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر اشتہار ٹرولنگ کا شکار

کیا ہیلمٹ خرابی سے قبل میتھیوز ٹائم آؤٹ سے آگاہ تھے؟ رپورٹ سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انجیلو میتھیوز نے میلبرن میں گھر خرید رکھے ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ اب میلبرن میں رہائش پذیر ہوں گے۔

انجیلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔

Sri Lanka

Colombo

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

angelo mathews

sri lankan crickter