Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

فخر ہے کہ پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر خدمت کرنے کا موقع ملا، وفاقی وزیر
شائع 20 مئ 2024 06:28pm

وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔

قومی ورثہ وثقافت ڈویژن آمد کے موقع پروفاقی سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت اور دیگراعلیٰ حکام نے وفاقی وزیرعطاء تارڑ کا استقبال کیا۔

اس موقع پروفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسرمبشرحسن بھی موجود تھے۔

سیکریٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن نے وفاقی وزیرعطاء تارڑ کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے امور کار سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پروفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی ذمہ داری میرے لیے اعزاز اور اہم چیلنج ہے، مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر خدمت کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان کی ثقافتی شناخت کوعالمی سطح پر فروغ دیں گے، ہماری ثقافت کا اہم پہلو ڈرامہ اور موسیقی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے اور موسیقی دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور جذبات کے لیے جانے جاتے ہیں، ہمیں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا۔

PMLN

اسلام آباد

Federal Information Minister

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ata tarar

National Heritage and Culture Division