Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواہش کی تھی کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے، اعلامیہ
شائع 20 مئ 2024 04:48pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی قلم ’باب کعبہ‘ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے چند روز قبل ملاقات کی تھی جس میں چیف جسٹس کو خوبصورت تحفہ ”قلم بابِ کعبہ“ دیا گیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو دیا گیا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس، انکوائری رپورٹ منظر عام پر

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے قلم باب کعبہ کا تحفہ توشہ خانے میں جمع کرادیا اور خواہش کی کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری ٹو نے چیف جسٹس کی خواہش کے بارے میں سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو اس بارے میں خط لکھا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی منظوری لی۔

توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا حکم

واضح رہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے 8 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں انہیں قلم بابِ کعبہ کا تحفہ دیا تھا۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

cheif justice pakistan

tosha khana

Chief Justice Qazi Faez Isa