Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسرائیلی معروف یوٹیوبر پر چڑھ دوڑے

اسرائیلیوں کی جانب سے یوٹیوبر کو ہراساں کیا جا رہا تھا
شائع 20 مئ 2024 03:06pm
تصویر بذریعہ: دائیں طرف کک/ جانی صومالی، بائیں طرف، یوٹیوبر اور اسرائیلی نامعلوم شخص/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: دائیں طرف کک/ جانی صومالی، بائیں طرف، یوٹیوبر اور اسرائیلی نامعلوم شخص/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین شاٹ

حال ہی میں معروف یوٹیوبر کے ساتھ اسرائیل میں بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین بھی اسرائیل کے خلاف بول پڑے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ککٹ اسٹریمر جانی صومالی جو کہ عام طور پر رامسے کے نام سے مقبول ہیں، حال ہی میں ایک اور تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔

تاہم اس بار تنازع کے باوجود سوشل میڈیا صارفین انہیں سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ اسرائیلیوں کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔

اسپورٹس کیڈا کے مطابق 19 مئی کو کانٹینٹ کرئیٹر اور یوٹیوبر جانی صومالی کی جانب سے لائیو آئی آر ایل رمبل اسٹریم اسرائیل سے شروع کی گئی تھی۔

تاہم اس لائیو اسٹریم کے دوران نامعلوم اسرائیلی شہری کی جانب سے یوٹیوبر کے لیے انگیری لفظ ’اسنچ‘ استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ اسی لفظ کو ایک سے زائد مرتبہ استعمال کیا گیا۔

بنا ویزا کے سفر کرتے لال بیگ اور تباہی، فوڈ ولاگر نے بھارتی ائیرلائن کا پول کھول دیا

اس کے بعد صومالی نے غور کیا کہ اسی شخص نے اپنے بائیں ہاتھ میں کچھ تھاما ہوا ہے۔ جس پر یوٹیوبر بارہاں اس شخص کو پیچھے ہٹنے کو کہتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر کہہ رہا ہے کہ ’بھائی، یہ کیا ہے؟ یہ آپ کے پاس کیوں ہے؟ ہے کیا یہ؟ برو! یہ کیا ہے؟

تاہم جواب نہ دینے پر صومالی بات کو دہراتا دکھائی دیا، بھائی! اسے پیچھے کرو، تھم جاؤ! پیچھے ہٹو۔ کیا ہمارے درمیان کوئی مسئلہ ہے؟ یہ اس کے پاس کیوں ہے؟

اس کے بعد وہی نامعلوم شخص دوبارہ صومالی کی جانب بڑھا اور کہنے لگا کہ تم نے مجھے اسنچ کیوں کیا؟ جس کے بعد مزید 2 افراد سمیت تینوں نے صومالی کا گھیراؤ کرکے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

صورتحال کو خراب دیکھ کر صومالی نے فورا پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور کہا ’مجھے کوئی مسئلہ نہیں چاہیے، میں نے تمہارے خلاف کچھ نہیں بولا ہے، میں کوئی مصیبت نہیں چاہتا ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل 26 مارچ کو بھی اسرائیلوں کی جانب سے یوٹیوبر کو ہیراساں کا گیا تھا اور تشدد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

جبکہ 7 اپریل کو صومالی کو اسرائیلی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، وہ اسرائیل میں ایک احتجاج میں شریک تھے کہ اسی دوران انہوں نے ایک اسرائیلی پولیس پر تنقید کی تھی، جس کے بعد یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Israel

Youtuber

Live Streaming

Assault

Johnny Somali