Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ کی سیاسی جماعت کب وجود میں آئے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے تاریخ بتادی

پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، سابق وزیراعظم کا بڑا دعویٰ
شائع 20 مئ 2024 01:02pm

شاہد خاقان عباسی نے اپنی سیاسی جماعت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلےماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی اور پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا اور نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے، نیب یہ بھی بتانے سے قاصرہیں کہ کونسے اختیارات سے تجاوز کیا۔

’اقتدار تو کسی اور طریقے سے ملتا ہے‘، نئی سیاسی جماعت بنے گی، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کیس کےکوئی شواہد نہیں ہوتے، سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ تو ہونا پڑے گا، مستقبل میں جھوٹےکیسزسےبچنےکے لئےعدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلےماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی، پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی جس راستےسےآئےموجودہ حکومت بھی ایسےہی آئی، ہم اسٹبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے، سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi

پاکستان

New Political Party