Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اسحاق ڈار نے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلیے سعودی ہم منصب سے رابطہ کرلیا

وزیر اعظم کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران دورے کی دعوت دی تھی
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 01:26pm
تصویر بذریعہ: دفتر خارجہ پاکستان
تصویر بذریعہ: دفتر خارجہ پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کی ملتوی ہونے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

حال ہی میں شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا، اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے تیاری بھی کی جا رہی تھیں، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔

اب ذرائع کی جانب سے بتانا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق ایک بار پھر ابتدائی انتظامات کو لے کر بات چیت ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی

ذرائع کے مطابق اگرچہ تاحال محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا ہے، لیکن دونوں ممالک کی جانب سے دورے کی تاریخ کے حوالے سے اتفاق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران دورے کی دعوت دی تھی، جو کہ محمد بن سلمان نے قبول کر لی تھی۔

foreign minister

Ishaq Dar

Saudi Arabia

پاکستان

Saudi Crown Prince

Muhammad bin Salman