Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہنے کا اعادہ

دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کےمفادمیں کام کرتی رہی ہے، وزیر خارجہ اسحقاق ڈار
شائع 20 مئ 2024 12:28pm

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک میں دفاع اور تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون جارہی گا، دونوں ملکوں کےعوام کےایک دوسرےسےمضبوط تعلقات ہے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ دوملک ایک قوم ہیں، پاکستان اورترکیہ کےدرمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کےمفادمیں کام کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ملکوں کےعوام کےایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے، دفاع کےمختلف مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اورحکومت کےساتھ ہے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریب دوست اور برادرملک ہے، پاکستان کایہ میراپہلا دورہ ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےساتھ مختلف معاملات پرتفصیلی گفتگوہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا علاقائی وعالمی سطح پراہم کردارہے، پاکستان ہمارا تزویراتی شراکت دار ہے، ہم نے دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا۔

پاکستان

turkiye