Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے بعد میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 02:35pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیشِ نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے، جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے۔

میٹرک کا 28 مئی کا ہونےوالا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائےگا۔ جماعت نہم و دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر انٹر میڈیٹ کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی، کون سے شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ؟

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

karachi

Heat Wave

matric exams

Intermediate exams postponed