Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی: ابتدائی زندگی اور سیاسی کیرئیر

ابراہیم رئیسی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنائی کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے
شائع 20 مئ 2024 10:46am

ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبدالہیان سمیت دیگر اہم شخصیات ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی صدر بننے سے قبل ابراہیم رئیسی مختلف اہم عہدوں پر بھی فائر رہے۔

وہ 1960 میں ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے خامنہ ای کے زیر نظام دینیات اور اسلامی فقہ کا علم حاصل کیا جبکہ ان کے والد سید حاجی بھی معروف مذہبی رہنما رہ چکے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

انہوں جمیلہ عالم الحودہ سے شادی اور ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔ ابراہیم رئیسی شاہد موتاہاری یونی ورسٹی سے قانون میں پی ایچ ڈی حاصل کی، ابراہیم رئیسی 5 سال کے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے چل بسے تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ابراہیم رئیسی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنائی کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے اور وہ ایران کے پہلے صدر تھے جو امریکی پابندیوں کے دوران صدر بنے۔

امریکی حمایت یافتہ بادشاہت کا تختلہ الٹنے اور اسلامی انقلاب کے دور میں 20 سالہ رئیسی کو 1980 میں حمدان شہر اور کاراج شہر کے پراسیکیوٹر نامزد کیا گیا جبکہ 1985 سے 1988 تک ڈپٹی پراسیکیوٹر تہران بھی رہے۔ بعدازاں وہ 1989 سے 1994 تک تہران کے پراسیکیوٹر جنرل اور2004 سے 2014 تک جوڈیشل اتھارٹی کے ڈپٹی چیف اور پھر نیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر فائر ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر اس ’4 رکنی ڈیتھ پینل‘ کا حصہ رہ چکے ہیں جسے نے مبینہ طور پر 5 ہزار سیاسی قیدیوں کو سزائیں دیں، تاہم آج تک ایرانی صدر نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی موت کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟

ایرانی صدر یہاں بھی رکے نہیں بلکہ 1989 سے 1994 تک تہران کے پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر سامنے آئے، جبکہ 1994 سے 2004 تک انسداد کرپشن اور مس کنڈکٹ کے ادارے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ جبکہ 2006 میں ابراہیم رئیسی اس کمیٹی کا حصہ رہ چکے ہیں جو کہ سپریم لیڈر کو چنتی ہے۔

تہران کے پراسیکیوٹر جنرل کے بعد ابراہیم رئیسی ایران کے پراسیکیوٹر جنرل منتخب ہوئے، جبکہ 2017 میں ایرانی انتخابات میں حسن روحانی کے مدمقابل کھڑے ہوئے تھے تاہم محض 38 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ حسن روحانی نے 57 فیصد ووٹ لیے۔

2019 میں سپریم لیڈر نے ابراہیم رئیسی کو چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کیا، جبکہ 2021 میں بھاری اکثریت کے ساتھ ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب ہوئے۔

امریکہ سے متعلق ایرانی صدر کا بیانیہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان 2015 نیوکلئیر ڈیل پر رضامندی ہو بھی جائے تو بھی وہ امریکی صدر سے بات کرنا پسند نہیں کریں گے۔

Iran

iranian president

Iranian Air Industry

Iran Helicopter Crash

Iran President Helicopter Crash