Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید جلد کی جائے؟ رائے شماری کیلیے ’پولنگ‘

وزیر تعلیم کے پوسٹ پر والدین کا ردعمل
شائع 20 مئ 2024 09:47am
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ اے ایف پی
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ اے ایف پی

پاکستان میں جہاں بڑھتے درجہ حرارت سے شہری متاثر ہو رہے ہیں وہیں اب وزیر تعلیم نے بھی تعلمیی اداروں سے متعلق تجاویز والدین سے مانگ لی ہیں، جبکہ وزیر تعلیم نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید جلد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پروالدین سے چھٹیوں متعلق رائے مانگی ہے، اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں جہاں جون جولائی میں ہوتی ہیں تاہم گرمیوں کے پیش نظر قبل از چھٹیوں کا امکان موجود ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر 7000 سےزائد افراد نے وزیر تعلیم کی پوسٹ پر رائے کا اظہار کیا ہے۔ جس میں 96 فیصد والدین نے چھٹیاں فوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 22 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، تمام سکولوں میں 22 مئی سے چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔

اپریل کے پہلے پندرہ دن چھٹیاں ہی چھٹیاں، کُل کتنے دن ملیں گے

اپنے بیان میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ امتحانات والے نجی سکولوں کو سکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن آج یا کل تک جاری کردیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کو موسم کی شدت کےاثرات سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

punjab

Schools

ministry of education

rana sikandar hayat