Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا میں کرپشن: مدارس اور مساجد کے فنڈ میں خرد برد

کرپشن الزامات: اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا سے ریکارڈ طلب کرلیا
شائع 20 مئ 2024 09:39am

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزمات پر اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر اوقاف نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ کرپشن کرنے والے ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ٹو وزیراوقاف کیخلاف بدعنوانی کی شکایات اینٹی کرپشن کو موصول ہوئی تھی جس پر تحقیقات کا آغاز کرکے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا۔ بدعنوانی میں ملوث گریڈ 17 کے دو افسران کو معطل کیا گیا تھا تاہم وعدہ معاف گواہ بننے کی شرط پر انھیں دوبارہ بحال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سیکرٹری ٹو وزیر اوقاف پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے مدارس اور مساجد کیلئے ملنے والے فنڈ میں بڑے پیمانے پر خردبرد کر رہے ہیں، مساجد اور مدارس کو جاری چیکس کو نام تبدیل کرکے کیش کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

علی امین گنڈا پور کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

اسحاق ڈار کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلباء کیلئے نہیں، بیرسٹر سیف

محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کو نام تبدیل کرکے کیش کرائے گئے چیکس کے ریکارڈ کے ہمراہ بدعنوانی سے متعلق دیگر دستاویزات فراہم کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Corruption Investigation

Auqaf department kpk