Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: تیز رفتار گاڑی سیو غزہ کیمپ پر چڑھ دوڑی، 2 کارکن جاں بحق

ہمارے کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی، سب کچھ پولیس کے سامنے ہوا، مشتاق احمد
شائع 20 مئ 2024 09:13am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد میں سیو غزہ کیمپ پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی گئی، 2 کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے ہمارے کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی، سب کچھ پولیس کے سامنے ہوا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شرکاء پر گاڑی چڑھانے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: حساس علاقے میں کیبلز چوری، آئی جی سمیت سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ، گاڑی کے ٹائروں میں خار دار تاریں پھنسنے کے باعث پیش آیا، پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا، جب کہ گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں وکیل پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو آگئی

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

Israel Gaza War