Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر کے حادثے سے ایک دن قبل آزربائیجان کے صدر کا حیران کن بیان وائرل

ابراہیم رئیسی اور الحام علیو ایرانی صونے میں موجود تھے
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 04:42pm
تصویر بذریعہ: ویسٹ ایشیاء نیوز ایجنسی/ روئیٹرز
تصویر بذریعہ: ویسٹ ایشیاء نیوز ایجنسی/ روئیٹرز

حال ہی میں جہاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی موت کی خبر نے جہاں دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، وہیں ایرانی شہری بھی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر شدید افسردگی کا شکار ہیں۔

تاہم اس سب میں سوشل میڈیا پر آزربائیجان کے صدر الحام علیو کا بیان توجہ سمیٹ رہا ہے۔

جہاں انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے قبل کچھ ایسا کہا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہا ہے۔

19 مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور آزربائیجان کے صدر الحام علیو کی جانب سے قز قلسی ڈیم کا افتتاح کیا گیا تھا۔

پاکستان آنے والے ایرانی صدر صرف سیاہ گاؤن ہی کیوں پہنتے ہیں؟

اس حوالے سے تقریب سے اظہار خیال میں آزربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایران اور آزربائیجان کے درمیان غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا ہے۔

خدانخواستہ ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے تو آگے کیا ہوگا؟

اتوار کے روز ایران کے ایسٹ آزربائیجان صوبے میں دوران تقریب خطاب میں آزربائیجانی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایران اور آزربائیجان کے بیچ میں نہیں آ سکتا ہے اور نہ تفرقہ پیدا کر سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوستی تاریخی ہے اور دونوں ممالک کی عوام ایک ہی جگہ کئی صدیوں سے رہ رہی ہیں اور آج یہ تعلق دونوں ممالک کے درمیان مزید اونچا اور گہرا ہو گیا ہے۔

آزربائیجان کے اس بیان پر نہ جہاں ماہرین اسے پالیسی بیان کے طور پر دیکھ رہے ہیں، وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اسے اتفاق اور مشکوک بھی بتا رہے ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا صارفین بھی آزربائیجان کے اس بیان کی جانب متوجہ ہو چکے ہیں، تاہم اس حادثے کے بعد معاملہ صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔

iranian president

helicopter crash

Ibrahim Raeesi

azarbaijan

President Ilham Aliyev