Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا

تنویر الیاس کو سینٹورس پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 02:06pm

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

نجی مال کے سیکورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمےمیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، دوران سماعت وکیل تنویر الیاس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگالہ منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو سینٹورس پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سردار تنویر الیاس کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

azad kashmir

اسلام آباد

Muzaffarabad

islamabad police

Sardar Tanveer Ilyas

former pm azad kashmir