Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ابراہیم رئیسی کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد سے رابطہ ہوا ہے، نائب صدر

ایسا لگتا ہے واقعہ ابتدائی طور پر سوچی گئی شدت سے کم پیچیدہ تھا، محسن منصوری
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 06:57am

ایران جسے نائب صدر برائے امور خاص محسن منصوری کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیس کو ہدافرین سے تبریز لے جانے والے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد نے حکام کے ساتھ متعدد رابطے کئے ہیں۔

محسن منصوری کے مطابق ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کا مسافر تھا اور دوسرا ہیلی کاپٹر کے عملے کا رکن تھا۔

’ہارڈ لینڈنگ‘ کس چیز کا کوڈ ہے، ایرانی میڈیا صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر یہ الفاظ کیوں دہرا رہا ہے؟

محسن منصوری نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے واقعہ ابتدائی طور پر سوچی گئی شدت سے کم پیچیدہ تھا۔ فی الحال دو مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

خدانخواستہ ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے تو آگے کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ موسم کی خرابی اور دشوار گزار علاقے کے باعث سرچ اور امدادی ٹیمیں ابھی تک جائے حادثہ پر ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

Ebrahim Raisi

iranian president

helicopter crash

Ibrahim Raeesi

Mohsen Mansouri