Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کا سعودی نائب وزیراعظم کو ٹیلی فون، ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا
شائع 19 مئ 2024 11:17pm

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی نائب وزیراعظم فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف راستوں پر بات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا، وزیر داخلہ

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے غزہ کی سنگین صورت حال اور باہمی دلچسپی کی دیگر اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فریقین نے مشترکہ کوششوں اور بات چیت کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ اس ڈائیلاگ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔

foreign minister

Ishaq Dar

Saudi Arabia

اسلام آباد

Mohammed bin Salman

Vice Prime Minister

Faisal Bin Farhan

saudi vice prime minister