Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر سخت معاشی فیصلے کرنے کا دباؤ ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 12:13pm

پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدرمیان نئے قرض پروگرام کےلیے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جارہے ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سے قبل تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے تاہم اب پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس آئی ایم ایف کا پاکستان پر سخت معاشی فیصلے کرنے کا دباؤ ہے، عالمی مالیاتی ادارے کا ایک لاکھ سےزائد ماہانہ پنشن پرٹیکس کا مطالبہ ہے۔

دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئےقرض پروگرام کےلیےاخراجات اورخسارےکوکنٹرول کرنا ہوگا اور زرمبادلہ ذخائر مزید بڑھانے ہوں گے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بہتربنانی ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مصنوعی طورپرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنےسےگریزکریں۔ علاوہ ازیں درآمدی پابندیوں کےلیےاضافی پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

پاکستان جولائی کے آخر تک آئی ایم ایف کے ساتھ نئے 8 ارب ڈالرز کے معاہدے پر پہنچ جائے گا، امریکی بینک

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

IMF program