Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کونگو: فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی، کئی افراد ہلاک

فوجی وردی میں ملوث افراد سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے
شائع 19 مئ 2024 05:21pm

افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے دارالحکومت میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح افراد اور ایک اعلیٰ سیاست دان کے محافظوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے، فوج نے اس واقعے کو بغاوت کی کوشش قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے فوجی ترجمان نے ایک خطاب کے دوران بتایا کہ ہماری افواج نے دشمن کے ارادے کو ناکام بنا دیا، حملے میں کانگو اور غیر ملکی جنگجو ملوث پائے گئے ہیں۔

افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاحوں سمیت 4 ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک حملہ آور بھی شامل تھا۔

اس سے قبل کونگو کے ممبر پارلیمان ویتل کامرہے کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ویتل کامرہے کے گھر کے قریب حملے میں دو محافظ اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

حماس سے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر راج کا نیا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

میڈیا نے ان افراد کی شناخت کانگو کے فوجیوں کے طور پر کی، مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی وردی میں ملوث افراد جو سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے انہیں حراست میں لے لیا گیا یا انہیں مار دیا گیا۔

Congo

Attempted Coup

Democratic Republic of Congo