Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانز فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب فرانس میں، ایشوریا رائے سمیت کئی اداکار پہنچ گئے

کانز فلم فسیٹیول 2024 کا آغاز 14 مئی سے ہوا ہے
شائع 19 مئ 2024 04:07pm
تصویر بذریعہ:  کانز سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: کانز سوشل میڈیا

کانز فلم فیسٹیول 2024 کی شروعات 14 مئی سے فرانس میں شروع ہو گئی ہے جو کہ 25 مئی تک جاری رہے گی، اس دوران مختلف ممالک کے معروف اور مقبول فلمی دنیا کی شخصیات، اداکاروں سمیت شخصیات کی جانب سے شرکت کی جائے گی۔

76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا اسٹائل پر توجہ کا مرکز بن گیا، فیسٹیول پچیس مئی تک جاری رہے گا۔

رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں فلم باربی کے ڈائریکٹر گریٹا گرویگ، ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کے لیلی گلیڈاسٹون اور جیمز بانڈ کے اداکار ایوا گرین جیوری ممبران میں شامل ہیں، جبکہ ان کے ساتھ اسپیشن ڈائیریکٹر انتونیون باین اور ترکش اسکرین رائٹر ایبرو سیلان بھی جیوری کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب رواں سال کانز کے میلے میں 120 ملین ڈالرز کے پراجیکٹ میگالاپولیس 16 مئی کو دکھائی جائے گی، جس میں آدم ڈرائیور اور اوبرے پلازا نے سلور اسکرین پر ڈیبیو دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانز 2024 میں تھائی لینڈ کے واٹر فیسٹیول کی دوبارہ انٹری ہوئی ہے، جبکہ اس سال پہلے کے مقابلے میں بہتر اور بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کے پیش نظر جنوبی فرانس مشہور شخصیات سے بھرا ہوا ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی پرستار جلوہ موجود ہیں۔

تصویر بذریعہ: کانز سوشل میڈیا

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹول جیت لیا

کانز کے میلے میں معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، اداکارہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا، جبکہ دوسرے دن اداکارہ نے سلور رنگ کا لباس پہنا تھا جس پر اوپر کی جانب منفرد ڈیزائن تھا جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا۔

دوسری جانب ہالی وُڈ گلوکارہ سیلینا گومز نے بھی اپنے دلچسپ انداز اور خوبصورت لباس کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

گلوکارہ سفید اور سیاہ رنگ کے لباس میں موجود تھیں اور گلے میں موجود جیولری بھی ان کی شخصیت کو مزید چار چاند لگا رہی تھی۔

دوسری جانب کیٹ بلاشیٹ گولڈن رنگ کے لباس میں موجود تھیں، جبکہ الیکزا شونگ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود تھیں، جبکہ اداکارہ ایما اسٹون نے گہرے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا۔

علی ظفر اپنی فیملی کے ساتھ کانز میں

حیرت انگیز طور پر فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین نے تتلی کے پر نما لباس کا انتخاب کیا، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا، جبکہ اداکار نکولس کیج پینٹ کوٹ میں توجہ حاصل کرتے دکھائی دیے۔

جبکہ کانز کی رنگا رنگ تقریب میں محفل کی جانب اداکار کرس ہیمسورتھ بن گئے تھے جو کہ ہلکے گلابی رنگ کا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ریڈ کارپٹ پر اداکارہ ہنٹۓر شیفر کی جیولری بھی توجہ حاصل کر رہی تھیں۔ جبکہ کانز کے میلے میں کُل 19 فلمیں، ڈرامیں اور سیریز ایوارڈز کے لیے نامزد ہیں جہاں دنیا بھر سے ڈائیریکٹرز کی جانب سے حصہ لیا گیا ہے۔

کانز 2024 کے پریمئیر میں الائن گوروڈی کی مسیریکارڈی، لیوس کارٹکس کی سی ایسٹ پاس موئی، نبیل ایوش کی ایوری بڈی لووز توڈا، امینوئیل کورل کی ان فین فئیر، رتھی پانھ کی رینڈیز ووس ود پاو پاٹ اور آرناؤڈ اینڈ جین میری کی لی رومان دی جم شامل ہیں۔ جنہیں کانز فلم فیسٹیول 2024 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جبکہ مڈ نائٹ اسکریننگ کے لیے سوئی شینگ کی ’ٹوائی لائٹ آف دی وارئیر والڈ ان‘ اور سئیونگ وان ریو ’آئی، دی ایکسیکیوشنر‘ کو شامل کیا گیا ہے۔

France

Cannes Film Festival

Aishwarya Rai Bachchan

actors

Screening

Bollywood Actors