Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کی ٹریفک وارڈن کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظرِعام پر آگئی

ون وے کی خلاف ورزی پر روکا تو خاتون برس پڑیں، وارڈن نے تھینک یو کہا، جسے انٹرنیٹ یوزرز نے خوب سراہا
شائع 19 مئ 2024 04:04pm

لاہور میں خاتون کی ٹریفک وارڈن کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظرِعام پر آگئی۔ خاتون ڈرائیور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارہی تھی۔ ٹریفک وارڈن نے روکا تو خاتون نے مغلظات بکنا شروع کردیا۔

دو دن قبل لاہور میں گلبرگ کی ریلی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈائیورژن کا انتظام کیا تھا۔

ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے جیسے ہی کار روکی تو اس میں سوار خاتون نے گالیاں دینا شروع کردیا۔

خاتون کے بلا جواز اشتعال اور گالیوں کے جواب میں انتہائی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن تھینک یو کہا۔

ٹریفک وارڈن کے مہذب رویے کو سوشل میڈیا یوزرز نے خوب سراہا ہے جبکہ خاتون کو انتہائی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں :

موٹروے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی 2 خواتین کی حفاظتی ضمانت منظو

lahore

LADY ABUSES TRAFFIC WARDEN

VIDEO GOES VIRAL