Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں وکیل پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو آگئی

تلخ کلامی کے بعد وکیل کو خنجر سے زخمی کیا گیا، مقدمہ درج، دو اہلکار گرفتار کرلیے گئے
شائع 19 مئ 2024 03:12pm

سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کی وکیل پر تشدد اور خنجر سے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹیج کے مطابق وکیل اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔

تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاروں نے وکیل پر تشدد شروع کردیا۔ ایک پولیس اہلکار نے خنجر نکال کر وکیل کو زخمی کردیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اہلکاروں وکیل کے درمیان رات نو بجے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا۔ اسلام پورہ پولیسنے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں :

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد، اہلکار دوبارہ گرفتار

ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا

بہاولنگر: چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد، 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

lahore

ADVOCATE BEATEN

WOUNDED IN KNIFE ATTACKED