Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں موٹر سائیکلیں چرانے والے دو بچے گرفتار

بے گھر و لاوارث صائم اور عبداللہ کی عمر 10 سال سے کم ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا
شائع 19 مئ 2024 12:21pm

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے دو بچوں کو موٹر سائکلیں چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں لاوارث بچوں نے مل کر شاہدرہ ٹاؤن سے 8 موٹر سائیکلیں چرائیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکے ایک موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر دوسری موٹر سائیکل چرالیا کرتے تھے۔ صائم اور عبداللہ کی عمر 10 سال سے کم ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں بچوں کو چرائی ہوئی موٹر سائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دونوں بے گھر اور لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور میں چور نجی اسپتال سے نئی موٹر سائیکل لے اڑے

کراچی سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے ملزمان کیسے فرار ہوتے ہیں؟

طالبہ کا روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چرانے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

lahore

shahdara

MOTORCYCLE THIEVES