Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاحوں سمیت 4 ہلاک

ہلاکتیں جمعہ کی شام بامیان میں فائرنگ سے ہوئیں، اسپین اور یورپی یونین کی طرف سے شدید مذمت
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 09:35am
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

وسطی افغانستان کے مشہور سیاحتی مقام بامیان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 ہسپانوی سیاح اور ایک افغان ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے ’اے ایف پی‘ کو 4 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد جمعے کی شام بامیان شہر میں فائرنگ سے مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزید چار غیر ملکی اور 3 افغان زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسپین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے 3 ہسپانوی سیاح تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ایک اور ہسپانوی شہری زخمی ہوا۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایکس پر پوسٹ کیا افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں کے قتل کی خبر افسوسناک ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

afghanistan

France

BRUTAL KILLING