مانسہرہ میں جیپ کو حادثہ، 7افراد جاں بحق
جیپ شاہراہ کاغان کے کنارے سے گھر کے اوپر گری۔
خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کیوائی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 خاتون سیاح جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ شاہراہ کاغان کے کنارے سے گھر کے اوپر گری۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مانسہرہ کے شوگراں روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے والی بچیوں کا تعلق پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور سے ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی ایک طالبہ کا نام حلیمہ اور ایک کا زرمینہ ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں تین پروفیسرز سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پروفیسر ساجد جاوید، پروفیسر محمد بلال، عبدالبصیر، مقدس بی بی، مریم نور اور شازینہ بی بی شامل ہیں۔
Mansehra
Jeep Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.