Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور : سرکاری اسپتال میں ادویات کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 6 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں 3 اسپتال کے ملازم بھی شامل ہیں
شائع 18 مئ 2024 12:25pm

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال سے سرکاری ادویات کی غیر قانونی طور پر فروخت کے معاملے میں ایف آئی اے نے اسپتال کے تین ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے تین ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا۔

ملزمان اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات بر آمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سربراہ عماد پشاور ڈبگری گارڈن کے نجی اسپتال میں بطور وارڈ بوائے ملازم تھا، جو تمام سرکاری ادویات کو نجی فارمیسیز میں فروخت کرتا تھا۔

صحت

خیبر پختونخوا

Lady Reading Hospital