Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی حکومت وہی کریگی جو وفاق کہے گا، علی امین تیس مار خان ہیں، رانا ثناء

وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، امیر مقام
شائع 18 مئ 2024 11:51am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، وزیراعلیٰ کے پی تیس مار خان ہیں۔ لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اسے کرنا کچھ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، ان کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے میرجعفر، میرصادق ہیں، پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے۔

’وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘

دوسری طرف لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو کچھ حاصل نہیں ہورہا لیکن وہ اپنا کام کر رہا ہے، ’وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ علی امین کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے، وہ کہتے ہیں کےپی میں فارم 45 کی حکومت ہے،ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو، اور پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہی ترغیب دے رکھی ہے۔

Rana Sanaullah

Ali Amin Gandapur

Pakistan Politics