Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

اہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر نے خود کی جان لے لی

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی
شائع 18 مئ 2024 10:59am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ تو خوف و ہراس کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہر غازی آباد میں شوہر نے کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مار کر اس کی لاش کے ساتھ سیلفی لی ہے، تاہم سیلفی لینےکے بعد خود کی بھی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں رہائش اختیار کرنے والے جوڑے کے درمیان تعلقات خراب رہتے تھے، شوہر مقامی کام کاج کرتا تھا، جبکہ اہلیہ نوائڈا میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں نوکری کر رہی تھی۔

پاکستان کے دو بڑے مسئلے حل کر دیں گے، سی ایس ایس کرنیوالے میاں بیوی کا اعلان

جوڑے کے درمیان اہلیہ کی نوکری کو لے کر جھگڑے رہتے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اہلیہ کے اسکارف سے اس کی جان لی اور پھر سیلفی لے کر لڑکی کے رشتے داروں کو بھیج دی۔

جبکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا اور گھر بھی پہنچ گیا تھا، جہاں اسے اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھائی نے خودکشی کر لی ہے، جبکہ بھابھی کی لاش بستر پر پڑی تھی۔

بزرگ میاں بیوی نے ساتھ رہنے کا عالمی ریکارڈ بنایا مگر پھر نظر لگ گئی

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پولیس دیہات ویویک کمار یادو کی جانب سے کہنا تھا کہ شوہر نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھر اسی اسکارف سے خود لٹک کر جان لے لی۔

اپنی جان لینے سے قبل شوہر نے پہلے سیلفی لی اور 5 سے 6 رشتے داروں کو بھیج دی۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور کیسز کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

india

Uttar Pradesh

Murder

Wife

Husband