Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورے والا میں خانہ بدوشوں کی بستی میں آتشزدگی

موٹر سائیکل رکشہ اور خیموں میں موجود گھریلوں سامان جل گیا
شائع 18 مئ 2024 09:14am
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

بورے والا میں خانہ بدوشوں کی بستی میں آتشزدگی سے متعدد جھگیاں جل گئیں۔

آگ لگنے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت جھگیوں سے نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی سے موٹر سائیکل رکشہ اور خیموں میں موجود گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے ریسکیو حکام نے کہا کہ کچرے کو لگائی گئی آگ ہوا تیز ہونے کے باعث جھگیوں تک آپہنچی۔

fire

Punjab police

rescue 1122