Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ، کون سے دن گرم ترین رہیں گے ؟

کراچی میں بھی گرمی برقرار، کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کو بجلی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات
شائع 18 مئ 2024 08:37am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

صوبہ سندھ 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کردی۔

تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے سینٹر بنانے اورمارکیٹوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے اور رش والی جگہوں پر دھوپ سے بچاؤ کےلیے شیڈ لگانے کا بھی حکم دیدیا گیا۔

Met Office

Hot Weather

Heatwave