Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : مظاہرین منتشر، کوریڈور تھری اور شارع فیصل پر ٹریفک بحال

لائنزیریا کے مکینوں نے رات گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا
شائع 18 مئ 2024 07:52am

کراچی کے علاقے لائنزیریا کے مکینوں نے رات گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش تو مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

کچھ مزاحمت کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے شارع فیصل کے دونوں ٹریک اور کوریڈور تھری کو کھول دیا۔

karachi

protest

Loadshedding