Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بڑھکیں مارنے اور 804 نمبر چپل پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، ڈاکٹر عباد اللہ کی تنقید

فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس کی نفاذ کے بل پر سب سے پہلے ووٹ دینے والے خود بانی پی ٹی آئی تھے، اپوزشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی
شائع 17 مئ 2024 08:22pm

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ بڑھکیں مارنے اور 804 نمبر چپل پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے وزیر اعلی نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دھمکی دی تھی کیا ہوا فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس کے نفاذ میں سب سے پہلا ووٹ بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج کافی دن ایوان میں تشریف لائے جسے خوش آمدید کہتے ہیں، ہم اس صوبے کی روایات کے مطابق سب کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے کہا تھا کہ بارہ گھنٹے میں بجلی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو اور بجلی کا نظام قبضہ کریں گے لیکن بدقسمتی سے یہاں بڑھکیں مارنے والے سمجھتے ہیں کہ بڑھکیں مارنے سے عوام خوش ہو جاتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ چپل نمبر 804 پہننے سے سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

اپوزشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس کی نفاذ کے بل پر سب سے پہلے ووٹ دینے والے خود بانی پی ٹی آئی تھے، اگر سابق فاٹا اور پاٹا کے لوگوں پر ٹیکس کا نفاذ ہو رہا ہے تو اس کے ذمہ دار تحریک انصاف کے لوگ ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا کے لوگ ایک بار پھر دھوکہ کھا گئے ان کے اصل مجرم پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی زمینی حقائق کی بجائے صرف ہوائی باتوں پر یقین رکھتی ہے۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف کے دور میں ٹیکس ریفارمز کی بات ہوئی۔ فاٹا ٹیکس ریفارمز کے خلاف ہم نے اسمبلی سے استعفے دیئے اس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کی اور یہ ریفارمز واپس کی گئیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا ہے کہ تقریروں سے کچھ نہیں ہوتا ایسا ہوتا تو چار مہینے بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں ناچتے رہے لیکن کچھ نہیں ملا۔

KPK Assembly

Ali Ameen gandapur