Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

وزیراعظم شہباز شریف جون میں چین کا دورہ کریں گے

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے اگلے مرحلے میں تعاون پر بھی بات چیت ہو گی
شائع 17 مئ 2024 08:04pm

وزیراعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے چین جائیں گے، کابینہ ارکان، اعلی سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ چینی صدر سے ملاقات، سی پیک کے اگلے مرحلے میں دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر مشاورت بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 7 جون کے درمیان چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے اگلے مرحلے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی، جنوبی ایشیا میں سلامتی، افغانستان، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر مشاورت، چینی وزیراعظم ، سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

PMLN

china

China Visit

PM SHAHBAZ SHARIF