Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئیپر نے ڈاکٹر بن کر درجنوں مریضوں کا چیک اپ کر ڈالا، ویڈیو وائرل

خاکروب نے مریض کا چیک کیا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے، انتظامیہ
شائع 17 مئ 2024 07:56pm

وزیرآباد کے تحصیل اسپتال میں خاکروب ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں مریضوں کو چیک کرنے لگا، مریضوں کو چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وزیرآباد کا تحصیل اسپتال سویپر کے رحم و کرم پر ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹی کے دوارن سوتے ہیں تو ان کی جگہ اسپتال کا خاکروب مریضوں کا علاج کرتا ہے ۔

اسکول پرنسپل نے خاتون ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد میں اسپتال کا خاکروب عبدالستار ڈاکٹر کی سیٹ پر بیٹھ کر بلادھڑک مریضوں کا چیک اپ کر رہا ہے جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر سیٹ سے غائب ہے۔

سویپر نے اس موقع پر ڈاکٹر بن کر درجن سے زائد مریض چیک کئے، جب اس بارے میں جب آج نیوز نے ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سویپر کا مریض چیک کرنے کا ان کے علم میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اسی اسپتال میں آنکھوں کے آپریشن کرتے آفس بوائے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

hospital

Crime

District Hospital