Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور چھٹیوں کا اعلان

مئی کے آخرمیں اسکول بند کرنےکی آپشن بھی زیرغور ہے، وزیر تعلیم
شائع 17 مئ 2024 03:54pm

ہیٹ ویو کے پیش منظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 14 اگست تک تمام سرکاری سکولوں بند رہیں گے اور 15 اگست کواسکولزدوبارہ کھلےگے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا بڑھتی گرمی کےپیش نظراسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کابھی فیصلہ کیا ہے۔ نئے اوقات کار کےمطابق اسکول صبح سات سے ساڑھے گیارہ تک کھلیں گے۔

ہیٹ ویو نےشدت اختیار کی تو مئی کے آخری 5 دنوں میں اسکول بند کرنے کی آپشن بھی زیرغور ہے۔

punjab

school

Public Holiday

EXTREME WEATHER