Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ڈی سی ملیر، ایم ڈی اے کےخلاف درج کرنے کا حکم

بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج ملیر نے دیا ہے
شائع 17 مئ 2024 03:52pm

شاہ لطیف ٹاؤن میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ ڈی سی ملیر اور ایم ڈی اے افسران کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بچے کے دادا کی درخواست پر یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج ملیر نے دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ایک ای این اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی پر مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے یوسی شاہ لطیف کےچیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکریٹری پربھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

کم سِن محسن 21 مارچ کو کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔ بچے کے دادا نے انتظامیہ کی غفلت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

Mohsin

DISTRICT AND SESSION COURT MALIR

KID KILLED IN MANHOLE

CASE ON DC MDA