Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش

ایک شخص چاقو اور لوہے کی سلاک سے مسلح تھا، وزیر داخلہ جیرالڈرڈرمینین
شائع 17 مئ 2024 03:13pm
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

فرانسیسی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا ”روئن میں قومی پولیس نے ایک مسلح شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو شہر کی سینیگاگ کو آگ لگانا چاہتا تھا۔“

رپورٹ کے مطابق ایک شخص چاقو اور لوہے کی سلاک سے مسلح تھا، اس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تو جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس سے صرف یہودی برادری ہی نہیں متاثر ہوئی ہےبلکہ پورا شہر خوفزدہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ حملہ آور کے علاوہ کوئی اور دوسر متاثر نہیں ہے۔

France

jews

synagogue

Jewish