Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں لیاری گینگ وارکا اہم کارندہ گرفتار

ملزم پہلےبھی6 مختلف مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکاہے، ایس ایس پی کیماڑی
شائع 17 مئ 2024 01:52pm

پولیس نے لیاری گینگ وارکا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ کاشف ڈاڈا گروپ کا اہم کارندہ یاسرعرف گولا گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے 1800 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی ہے۔

لیاری سے دو انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار، اہم انکشافات

پولیس کے مطابق ملزم کوپرانا گولیمار میں ٹارگٹڈ کاروائی کےدوران گرفتار کیا گیا، ملزم منشیات فروشی سمیت بھتہ خوری ودیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے، ملزم پہلےبھی6 مختلف مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکاہے۔

lyari gang war

Lyari gang war commander Mulla Nisar

Karachi Gangster