Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر کے پی اسمبلی کا نام پی این آئی فہرست میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کیا
شائع 17 مئ 2024 10:48am
اسپیکر خیبرپختوا اسمبلی بابر سلیم سواتی ۔۔۔ فوٹو۔۔۔فائل
اسپیکر خیبرپختوا اسمبلی بابر سلیم سواتی ۔۔۔ فوٹو۔۔۔فائل

پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے بابر سلیم سواتی کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر ہیں، اور یہ بیرونی ملک جانا چاہتے ہیں لیکن نام پی این آئی ایل میں شامل ہے۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ اسمبلی کے اسپیکر ہیں لیکن پھر بھی معاف نہیں کرتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسپیکر کا نام کیوں پی این آئی لسٹ میں شامل ہے۔

KPK Assembly

Speaker Punjab Assembly

Speaker KP Assembly