Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس میں اضافے کی تیاری

ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے پر بات ہوئی۔
شائع 17 مئ 2024 10:02am

آئندہ بجٹ (24-2023 ) میں نان فائلرز کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کے لیے نان فائلرز پر ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے پر بات ہوئی۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 10.5 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور اس سال اس نے تقریباً 80 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے جائیداد کی خریداری کے لیے نان فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 6 سے 7 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح 50 ملین سے 100 ملین روپے کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر 4 فیصد اور نان فائلرز پر 12 فیصد ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مزید برآں 100 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر پانچ فیصد اور نان فائلرز پر 15 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

پاکستان

real estate

IMF Tax

New IMF Program

tax non filer

Non Filler