Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی کا سیاحوں کیلئے عجیب جرمانے کا اعلان

ساحل پر جائیں تو جیب میں نو لاکھ پاکستانی روپے لے کر جائیں
شائع 17 مئ 2024 07:00am

اٹلی میں موجود مشہور سیاحتی مقام ’سارڈینیا کا ساحل‘ لٹیروں سے محفوظ نہ رہا۔ یہاں سمندری لٹیروں کی بات نہیں ہو رہی بلکہ وہاں آنے والے سیاح اس جرم کو انجام دے رہے ہیں۔

جی ہاں! سارڈینیا کے ساحل پر آنے والے سیاح وہاں کے خوبصورت پتھر، ریت اور شیلز کو جمع کر کے اپنے ساتھ چوری کرکے لے جارہے ہیں۔

جس سے تنگ آکر اطالوی حکام کی جانب سے سیاحوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی تیار کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت جیسے ساحل کی چیزیں چوری کرنے کا معاملہ اتنا شدت اختیار کر گیا کہ اس کی روک تھام کے لیے اٹلی کے حکام نے سیاحوں کے خلاف 3,000 یورو (پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد) بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں برس کئی افراد سارڈینیا کی قدرتی دولت چوری کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔

ایک فرانسیسی جوڑے کو 2019 میں سارڈینیا کے ساحل سمندر سے 40 کلوگرام ریت جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

fine

Italy

Sardinia