Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا
شائع 16 مئ 2024 02:57pm

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

انتخابی دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی کے الزامات: کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

عدالت نے قرار دیا کہ سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہورہی ہے الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ انہوں نے کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

’تحریک انصاف کے ایک اہم عہدیدار نے چیف جسٹس کا نام لینے کا کہا‘، سابق کمشنر راولپنڈی نے معافی مانگ لی

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست راولپنڈی کے 2 وکلاء نے دائر کی تھی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔

اسلام آباد

district and session court

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé