Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری نے ایک سالہ بیٹی کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیا

واقعہ میں ملوث بچی کے والد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 03:30pm
تصویر بشکریہ Joe Lingeman
تصویر بشکریہ Joe Lingeman

بچے تو والدین کو دل و جان سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں لیکن ایک پتھر دل اردنی شہری نے ایک سالہ بیٹی کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیا۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق شرابی باپ نے نشے میں دھت ہو کر انتہائی قدم اٹھایا اور اسے احساس بھی نہ ہوا کہ اس حرکت سے اس کی پھول جیسی بیٹی کی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے اس شخص نے بغیر کسی وجہ کے پہلے تو بیٹی کے پاؤں کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے اور پھر پوری بچی کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس کی جان لے لی۔

اس افسوسناک واقعہ کی خبر اردن کے جس شہری تک پہنچی وہ غمزدہ ہوگیا اور بیٹی کو درد ناک طریقے سے قتل کرنے والے شخص کو سفاک اور ظالم قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 30 اپریل 2024 کو پیش آیا تھا، اردنی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر سرطاوی نے ”العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کو بتایا کہ شیر خوار کو شمالی اردن میں اربد گورنریٹ کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ گرم پانی کے گرنے کے نتیجے میں اس کے نچلہ حصہ جل گیا تھا اور وہ دم توڑ گئی۔ واقعہ میں ملوث بچی کے والد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

Murder

Child Abuse

child dead