Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں مصری شہری کے قتل کا جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

ہارون کمال کو صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی
شائع 16 مئ 2024 12:13pm

سعودی عرب میں مصری شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کو سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ مکہ ریجن میں پاکستانی شہری ہارون کمال کو صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم بھی کیا تھا، اقبالی بیان کی روشنی میں عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ اپیل سمیت دیگر عدالتی امور اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد 15 مئی کو قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

Saudi Arabia

پاکستان